حکومت کی نااہلی کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ خطرے سے کم نہیں، نفیسہ شاہ

  حکومت کی نااہلی کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ خطرے سے کم نہیں، نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت کی نااہلی کے باعثکورونا کیسز میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت کی نااہلی کے باعث کیسز میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے، سلیکٹرز دیکھ لیں کہ ان کی سلیکٹ کی ہوئی نااہل ٹیم نے ملک کا کیا حشر کردیا ہے، وزیراعظم کا ڈبلیو ایچ او کی تجاویز کو نظرانداز کرنا قابل مذمت ہے، حکومت نے عوام کو بچانے کی بجائے گمراہ کن بیانات دیکر انہیں کورونا کے منہ میں دھکیلا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں انہیں اتنی اموات کا اندازہ نہیں تھا، وفاقی وزیر اسد عمر این سی او سی کی صدارت کرنے کے اہل نہیں، سامنے آنی والی مختلف رپورٹس کے مطابق پاکستان میں اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے، کیا این سی او سی ان تمام خدشات سے لاعلم ہے، انہوں نے کہاکہ اسد عمر نے پہلے اٹلی سے موازنہ نہ کرنے کا کہا پھر پاکستان میں مزید کیسز کا کہا، حکومت عوام کی جانوں کے ساتھ مزید کھیل کھیلنا بند کرے۔
نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -