بنگلا دیش،کورونا سے ہلاکت کامذاق اڑانے والی خاتون لیکچرار گرفتار

  بنگلا دیش،کورونا سے ہلاکت کامذاق اڑانے والی خاتون لیکچرار گرفتار

  

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس سے متعلق فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کرنے پر خاتون لیکچرار کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ بنگلا دیش میں پیش آیا جہاں یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار نے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے سابق وزیر صحت کی موت کا مذاق اڑیا اور وہ متنازع ڈیجیٹل سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئیں جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ 28 سالہ خاتون لیکچرار منیرا کو سابق وزیر صحت محمد نسیم کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا۔ خاتون لیکچرار نے سابق وزیر صحت کی موت پر تضحیک آمیز کمنٹس کیے اور مردہ شخص کا مذاق اڑایا جو وائرل ہوگئے جبکہ اس سے منفی تاثرات ابھارنے اور ملک کا تشخص خراب ہواتاہم بعد ازاں خاتون نے اپنے کمنٹس کو ڈیلیٹ کردیا اور اس پر معافی بھی مانگی۔بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش میں مارچ سے اب تک کورونا سے متعلق پروپیگنڈا پوسٹیں کرنے کے الزام میں 44 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کورونا سے کئی معروف شخصیات انتقال کرگئی ہیں جن میں بزنس ٹائیکون، بیورو کریٹس اور ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔جبکہ ہفتے کے روز وزیراعظم کے اہم ساتھی اور وزیر مذہبی امور شیخ عبداللہ بھی وائرس سے انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی کابینہ کے کچھ ارکان بھی وائرس میں مبتلا ہیں۔

خاتون گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -