نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام آن لائن تعلیمی سیشن کا آغاز آج ہوگا

نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام آن لائن تعلیمی سیشن کا آغاز آج ہوگا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام گزشتہ 19سال سے موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء کی نظریاتی‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول منعقد کیا جاتا ہے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عائد حکومتی پابندیوں کے باعث اس سال نظریاتی سمر سکول کا20واں سالانہ تعلیمی سیشن آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز آج ہو رہا ہے 15جولائی تک جاری رہنے والے اس سمرسکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ہے اس سکول کے بانی مجید نظامی مرحوم ہیں تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کی زیر سرپرستی اور ممتاز محقق،دانشور اور مصنف ڈاکٹر صفدر محمود کی زیر نگرانی چلنے والے اس پروگرام میں طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل اساتذہ کی نگرانی میں نظریہئ پاکستان سے ہم آہنگ نصاب اور نہایت دلچسپ و عام فہم انداز میں ذہنی و جسمانی نشوونما کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں نظریاتی سمر سکول میں آن لائن داخلے جاری ہیں داخلے کیلئے فارم اور مزید معلومات دفتر نظریہئ پاکستان ٹرسٹ‘ ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان‘ مادرِ ملتؒ پارک‘ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ دفتر کے فون نمبرز 99201213اور 99201214 سے صبح 9 سے 4بجے سہ پہرکے دوران معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نظریاتی سمر سکول کی تفصیلی معلومات اور داخلہ فارم ٹرسٹ کی ویب سائٹ www.nazariapak.info سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔سکول میں داخلے کیلئے کوئی فیس نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -