یونیورسٹیوں کی خود مختاری ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، راجہ منور

یونیورسٹیوں کی خود مختاری ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، راجہ ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ممبر سینٹ پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام صدر ایلومینائی ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی راجہ منور نے یونیورسٹیوں کی خود مختاری ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں بیورو کریٹس کی مداخلت ہمارے تعلیمی نظام کو تباہ برباد کر دے گا وائس چانسلر کو بے اختیار کرنے کا مقصد ہے مضبوط تعلیمی نظام کو ٹکے ٹوکری کرنا راجہ منور نے کہا ایلومینائی ایسوسی ایشن حکومتی فیصلے کیخلاف احتجاجی تحریک چلائے گی وزیراعظم نوٹس لیں اور یونیورسٹیوں کے قانوں میں تبدیلی واپس لیں راجہ منور نے فوری طور پر ایلومینائی ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

قائم مقام صدر ایلومینائی ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی و ممبر سینیٹ پنجاب یونیورسٹی راجہ منور روزنامہ پاکستان سے گفتگو کررہے ہیں ؎

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -