وفاق نے کراچی کے 3، لاہور کے ایک ہسپتال کا کنٹرول واپس لے لیا

وفاق نے کراچی کے 3، لاہور کے ایک ہسپتال کا کنٹرول واپس لے لیا

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے کراچی کے تین اور لاہور کے ایک بڑے ہسپتال کا کنٹرول صوبے سے واپس لے لیا ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی ہیلتھ کی جانب سے ہسپتالوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے مطابق ہسپتالوں کا کنٹرول وفاق کے حوالے کردیا ہے۔وفاق کی جانب سے خط جناح ہسپتال،این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کراچی اور شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیوٹ کے انتظامیہ کو لکھا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہسپتالو ں سے کسی بھی قسم کی مشینری یا آلات کی منتقلی نہیں ہوگی،نہ ہی کوئی نئی بھرتی کرنے کی اجازت ہوگی۔ ہسپتالوں کی تمام تر تفصیلات وفاقی وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائیں۔

کنٹرول واپس

مزید :

صفحہ آخر -