نئے مالی سال کا بجٹ عوامی امنگوں کا بدترین استحصال ہے، ضمیر بٹ

نئے مالی سال کا بجٹ عوامی امنگوں کا بدترین استحصال ہے، ضمیر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ، چیئرمین حاجی فداحسین، صدر گل محمد مرزا، چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو، نائب صدر نعمت اللہ جان، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید آفریدی اور میڈیا سیکرٹری کاشف امین کے کے نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ عوامی امنگوں کا بدترین استحصال ہے۔ بدترین معاشی حالات میں شدید مشکلات کا شکار کاروباری طبقے کو حکومتی رویئے سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔ گزشتہ تین ماہ سے مسدود کاروبارِ زندگی سے تاجر شدید مضطراب اور پریشان ہیں۔ حکومت نے بجٹ میں کاروباری طبقے سمیت دیگر متاثرہ شعبوں کو ریلیف نہ دے کر بے حسی کی بدترین مثال قائم کی ہے۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی حکومت کے زبانی جمع خرچ پر مبنی عوامی خدمت کے نام نہاد بجٹ کو مکمل مسترد کرتی ہے۔ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی تاجر برادری کو ریلیف نہ دے کر حکومت نے کاروباری طبقے کو دیوار کے ساتھ لگانے کی مذموم کوشش کی ہے۔