حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے زیادتی کی،اشرف چوہدری

حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے زیادتی کی،اشرف چوہدری

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ لیبرونگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری سینئر نائب صدر المجاہد یونین پاک پی ڈبلیو ڈی، سی بی اے پنجاب نے کہا ہے کہ سرکاری و نیم سرکاری ملازمین،پنشنر ملازمین اور مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے حکومت نے مزدور اور چھوٹے سرکاری ملازمین سے بہت زیادتی کی ہے اس لئے اس ایشو پر نظر ثانی کی جائے

ہماری حکومت سے پر زور اپیل ہے کہ مزدور اور گریڈ10سے نیچے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے سنجیدگی سے سوچے اور مزدور اور چھوٹے ملازمین سے ہمدردی کا ثبوت پیش کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدور یونین کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ تنخواہیں نہ بڑھا کر ریاست مدینہ کی بجائے ریاست یزیدیت کا ثبوت دیا گیا انہوں نے کہا کہ اگر ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی گئی تو پاکستان کی تمام فیڈریشن،یونینزاحتجاج پر مجبور ہوجائیں گے اور سڑکوں پر ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -