چیئرمین سینیٹ کا ایف بی آر نمائندوں کی ایوان سے غیر حاضری کا نوٹس

  چیئرمین سینیٹ کا ایف بی آر نمائندوں کی ایوان سے غیر حاضری کا نوٹس

  

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایف بی آر کے نمائندوں کی ایوان سے غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرپرسن ایف بی آر، ممبر پالیسی،ممبر کسٹم اور ممبر انکم ٹیکس کو بدھ کے روز سینیٹ اجلاس میں طلب کر لیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ بدھ والے دنچیئرپرسن ایف بی آر، ممبر پالیسی، ممبر کسٹم اور ممبر انکم ٹیکس سیشن سے پہلے موجود ہوں۔پیر کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس وقت تک اجلا س کی کاروائی شروع نہیں ہو گی جب تک ایف بی آر حکام ایوان میں حاضر نہیں ہو جاتے،حکام پارلیمان کے سامنے جواب دہ ہیں،کوئی پارلیمان سے اپنے آپ کو بالا نہ سمجھے۔ایف بی آر حکام کے اس رویئے سے متعلق وزیراعظم اور ایڈوائزر فنانس کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -