اسلام آباد،20 روز میں کورونا مریضوں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ

      اسلام آباد،20 روز میں کورونا مریضوں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) دارالحکومت میں گزشتہ 20 روز کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں 26 فروری سے 24 مئی تک کورونا مریضوں کی تعداد 1592 تھی، جو اب بڑھ کر 8500 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ اس طرح عیدالفطر سے اب تک اسلام آباد میں 7000 کے قریب نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز میں مردوں کی شرح 66.41 فیصد جبکہ خواتین کی شرح 33.59 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔۔
کورونا مریض

مزید :

صفحہ آخر -