مقبوضہ کشمیر واپس آنیوالے کشمیری طلبہ کو ذہنی و جسمانی اذیتوں کا سامنا

مقبوضہ کشمیر واپس آنیوالے کشمیری طلبہ کو ذہنی و جسمانی اذیتوں کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کو کورونا کی آڑ میں کشمیری نو جوانوں کو ستانے کا نیا بہانہ مل گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز قرنطینہ کے نام پر وادی میں واپس آنے والے طلبہ کو طرح طرح سے ذہنی و جسمانی اذیتیں پہنچارہی ہیں،کورونا کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو ستانے اور مشکلات کا ذکر طلبہ اور ان کے عزیز و اقارب سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔ایک طالبہ نے بتایا کہ طلبا و طالبات کو ائیرپورٹ سے فوجی گاڑیوں میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے کیمپ لے جایا گیا اور اندر لے جا کر ان پر تشدد کیا گیا۔طالبات کو بھی ان مراکز میں رکھنے پر والدین شدید بے چینی میں مبتلا ہیں۔حال ہی میں ایک قرنطینہ مرکز میں لڑکی پر پولیس کانسٹیبل کے حملے کا واقعہ سامنے آیا تھا جب کہ قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات اور صفائی نہ ہونے پر بھی طلبہ سے برا سلوک کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب کورونا کے بعد وادی کے بدتر حالات کے باعث بچوں میں ذہنی امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
طلبہ واپس

مزید :

صفحہ آخر -