رشید احمد رضوی کی ہمشیرہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں

رشید احمد رضوی کی ہمشیرہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رشید احمد رضوی کی بڑی ہمشیرہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے پڑھائی جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں علامہ قاری محمد زوار بہادر، ڈاکٹر جاوید اعوان، ملک محبوب الرسول قادری،حافظ نصیر احمدنورانی،مفتی تصدق حسین،مولانا سلیم احمد اعوان، محمد ارشد مہر،قاری لیاقت علی،قاری حاجی شوکت علی، قاری منیر قادری نے رشید احمد رضوی کی ہمشیرہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہارکیا رسم قُل آج بعد از نمازظہر جامع مسجد مدنی مکہ کالونی گلبرگ میں اداکی جائیگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -