اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مستردکردی

  اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مستردکردی

  

اسلام آباد (آئی این پی) ہائیکورٹ نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ سکولوں سے منسلک لوگوں کی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں، حکومتی پالیسی سے لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت سب سے بڑا بنیادی حق انسانی زندگی بچانا ہے، کیا باقی ممالک میں سکول کھولے گئے ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں بھی سکول نہیں کھلے، وبا کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے یہ حکومت کا کام ہے، ہم نے تو عدالتیں بھی حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھ کر کھولی ہیں، اس حوالے سے عدالت مداخلت نہیں کرے گی، یہ ایگزیکٹو کا کام ہے اور وہی اس کو دیکھے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پرائیویٹ سکولز حکومتی اتھارٹی پیرا کو بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

تعلیمی ادارے

مزید :

صفحہ آخر -