انسدادکورونا کی ادویات مہنگے داموں فروخت ہونا افسوسناک،مریم اورنگزیب

انسدادکورونا کی ادویات مہنگے داموں فروخت ہونا افسوسناک،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی ادویات اور دیگر طبی سامان کی نایابی اور مہنگے داموں دستیابی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازار میں آکسی میٹرز ہزاروں روپے میں فروخت کرکے عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا عمران صاحب آپ وزیر صحت اور وزیراعظم ہیں، خدارا جاگ جائیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم صاحب عوام کو حالات کے رحم وکرم پر نہ چھوڑیں، ہسپتالوں کا دورہ کریں، آکسیجن سلنڈرز اور وینٹی لیٹرز کی کمی اور عدم دستیابی کا نوٹس لیں اور حکومت عوام کی مدد کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -