ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی جاری،33افرادکو وارننگ

ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی جاری،33افرادکو وارننگ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 525 عوامی مقامات کی انسپکشنز کی گئیں اور 19 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 14 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 33 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -