اے سیشالیمار محمد منتظر کااحساس کفالت سنٹر چونگی گجرپورہ کادورہ

اے سیشالیمار محمد منتظر کااحساس کفالت سنٹر چونگی گجرپورہ کادورہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد منتظر نے احساس کفالت سنٹر چوہنگی گجرپورہ کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا سنٹر میں ہینڈ واش سوپ کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا انہوں نے کہا کہ سنٹر میں لوگوں کا ہجوم تھا، ٹوکن کا اجراء کیا جا رہا تھا۔انہوں نے سنٹر میں سماجی فاصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اے سی شالیمار نے کہا کہ سنٹر میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -