ترک موسیقار کا کشمیر کیلئے نغمہ، ڈاکٹر عارف علوی کی تعریف

  ترک موسیقار کا کشمیر کیلئے نغمہ، ڈاکٹر عارف علوی کی تعریف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک موسیقار کی جانب سے کشمیر کیلئے تیار کئے گئے نغمے کو سراہا ہے۔اپنے اس گانے میں ترک موسیقار نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔ اس کاوش پر صدر مملکت نے ان کی تعریف کی۔صدر مملکت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ‘’کشمیر میرا نام ہے”پر مشتمل نغمہ ترک نغمہ نگار Turgay Everنے تحریر کیا جسے Della Miles نے گایا ہے۔ یہ نغمہ ترک پارلیمنٹ کے رکن Aziz Babusucکی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو آزادی ملے گی۔Aziz Babusuc نے پاکستانی عوام تک نغمہ پہنچانے پرصدرکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ملک اور قوم کی حیثیت سے ہمیشہ کشمیری عوام کا ساتھ دے گا۔

ترکی موسیقار

مزید :

صفحہ آخر -