تعلیمی اداروں میں ہر سطح پر قرآن فہمی ضروری ہے، محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہ دینے کے حوالے سے گورنر پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہر سطح پر قرآن فہمی ضروری ہے لہٰذا نسل نو کے ایمان و عقیدے کو محفوظ کرنے کیلئے قرآن کی تعلیمات سے رو شناس کرانا دنیا و آخرت کی کامیابی ہے