ضلعی انتظامیہ کے چھاپے، ذخیرہ کئے گئے 800آٹے کے تھیلے ضبط: 70روپے کلو چینی فروخت نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے  

ضلعی انتظامیہ کے چھاپے، ذخیرہ کئے گئے 800آٹے کے تھیلے ضبط: 70روپے کلو چینی ...

  

 لاہو(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کی ملتان روڈ پر مختلف سٹورز کی چیکنگ کی گئی دوران چیکنگ سٹور پر آٹا ذخیرہ کرنے کا انکشاف ہو 800 آٹے کے بیگز ضبط کر لئے گئے سٹور مالک نے آٹا ذخیرہ کر کے رکھا ہوا تھا اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے ذخیرہ شدہ آٹا کو تحویل میں لے لیا انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ذخیرہ اندوز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور ذخیرہ اندوزی پر زبردست کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور چینی کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کیلئے متحرک ہیں تحصیل سٹی کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی چیکنگ کی گئی اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی نگرانی میں چیکنگ کی جا رہی ہے تحصیل سٹی کے علاقے میں متعدد سٹوروں کی چیکنگ کی گئی 70 روپے کے فی کلو کے حساب سے چینی کی فروخت جاری ہے ڈی سی لاہور نے کہا کہ جن سٹوروں پر 70 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت نہیں کی جا رہی ان کو بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -