وزیراعظم نے کفایت شعاری میں اعلیٰ مثال قائم کی،اعجاز چودھری

وزیراعظم نے کفایت شعاری میں اعلیٰ مثال قائم کی،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری میں امانت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے جس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،وزیراعظم عمران خان نے 18 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی دوروں میں ماضی کے وزرائے اعظموں سے کم اخراجات کر کے غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کی بچت کی ہے، ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں این اے 133 سے آئے ہوئے رہنماؤں ملک فضل حسین، علاؤالدین، آصف جٹ اور ڈاکٹر مصباح ظفر کی قیادت میں ملنے والے وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری نے پی پی 166 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شمس گجر،شازل اور آفتاب افگن نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -