اسلام آبادایئرپورٹ پر طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا

  اسلام آبادایئرپورٹ پر طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا

  

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں نجی طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا۔ سانپ کو طیارے کے قریب دیکھ کر وہاں موجود عملہ شدید خوف کا شکار ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پریشان کن صورتحال کی سول ایوی ایشن حکام کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ایوی ایشن کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر لاٹھیوں کی مدد سے سانپ کو ہلاک کرکے رن وے سے دور پھینک دیا۔اس دوران وہاں موجود کچھ اہلکار اپنے موبائل پر سانپ کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔انتظامیہ نے سانپ کومارنے کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے کر کراچی کے لیے روانہ کردیاگیا۔

سانپ

مزید :

صفحہ آخر -