لاہورکاکوئی ہسپتال کسی مریض کے علاج کوتیارنہیں،عظمی بخاری

لاہورکاکوئی ہسپتال کسی مریض کے علاج کوتیارنہیں،عظمی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر، لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں 970لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار عمران خان،عثمان بزدار اور یاسمین راشد ہیں تین ماہ بعد پنجاب کی وزیرصحت کو علاقے سیل کرنے کا خیال آیا ہے یاسمین راشد آپ کا لاک ڈاون اور سمارٹ لاک ایک ہزار کے قریب پنجاب کے لوگوں کی جانیں لے چکا ہے لاہور کا کوئی ہسپتال کسی بھی مریض کا علاج کرنے کو تیار نہیں ہسپتالوں کی انتظامیہ لوگوں کو جگہ نہ ہونے کا کہہ کر داخلے کی اجازت نہیں دی رہی ہیں عظمیٰ بخاری کا یاسمین راشد کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا یاسمین راشد ایس او پیز پر اپوزیشن نے نہیں حکومت نے عملدرآمد کرانا ہے ٹیسٹنگ کی تعداد کم کرکے آپ کورونا کیسز چھپانے کی کوشش کررہی ہیں لاہور سے تین مرتبہ الیکشن ہارنے والی خاتون آج لاہور کو سب سے بڑا مسئلہ قراردے رہی ہے دو ماہ قبل یاسمین راشد کہتی رہی ہر شہری کیلئے ماسک پہننا لازمی نہیں آج؎ حکومت ماسک نہ پہننے پر لوگوں کے چالان کررہی ہے ورلڈ بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں حکومت کی نالائقی سے پردہ اٹھادیا ہے ورلڈ بینک نے پاکستان میں کم ٹیسٹنگ کی نشاندہی کی ہے کم ٹیسٹنگ کے باوجود کورونا کیسز جرمنی سے 6گنا زیادہ ہیں۔