کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی،148دکانیں سیل،127گاڑیوں کو جرمانہ

کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی،148دکانیں سیل،127گاڑیوں کو جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 1473 دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا ہے اور 148 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر ان کو سیل کیا گیا ہے خلاف ورزی پر 127 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 71 ہزار 7 سو روپے کے جرمانے عائد کئے گئے انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 275 گاڑیوں اور دکانوں کو بندکیاگیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اورایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ ٹرانسپورٹرز کے چالان کئے جا رہے ہیں۔