کفایت شعاری مہم، قو می اسمبلی سیکرٹریت کے اخراجات میں 36کروڑ روپے کی بچت

  کفایت شعاری مہم، قو می اسمبلی سیکرٹریت کے اخراجات میں 36کروڑ روپے کی بچت

  

اسلام آباد (آن لائن) حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم کے تحت مالی سال 2019-20 میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں 36کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اْٹھائے۔انہوں نے سیکرٹر یٹ کی کارکردگی کو متاثر کیے بغیر غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کی ہدایات دی تھیں۔سپیکر کی جانب سے مالی بچت کے لیے اْٹھائے گے اقدامات کے نتیجے میں تقریبا 36 کروڑ روپے کی بچت ممکن ہوئی جس کو سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا گیاہے۔ سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اپنائے گئے بہترین مالی انتظامات اور شفافیت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم سب قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

کفایت شعاری مہ

مزید :

صفحہ آخر -