وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر اللہ بخش کی سول سروس سے ریٹائرمنٹ

وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر اللہ بخش کی سول سروس سے ریٹائرمنٹ

  

لاہور (پ ر) وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر اللہ بخش ملک گزشتہ روز 15جون کو سول سروس سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے اور انہوں نے 35سالہ ملازمت کے دوران مختلف پوسٹوں پر فرائض سر انجام دیے ہیں۔ ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے بطور ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، ایجوکیشن واؤچر سکیم متعارف کروائی۔ انہوں نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھی اہم اصلاحات متعارف کروائیں ہیں۔ صوبہ پنجاب میں یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹو رازم ڈیپارٹمنٹ قائم کیا۔ تعلیمی خدمات کے اعتراف میں یونیسکو نے 2011 میں کنفیوشس ایوارڈ سے نوازا۔ چین نے فروغ تعلیم پرانہیں سرٹیفکیٹ آف میرٹ سے نوازا جبکہ برٹش کونسل نے فروغ تعلیم کے لیے انہیں برٹش ایلومنئی ایمبیسڈر مقرر کیا۔ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کو برطانیہ کے چارلس ویلیس ٹرسٹ فیلو برائے پبلک پالیسی، گورنس اینڈ اکنامک ڈویلپمنٹ سے بھی نواز ا گیا ہے۔ آپ نے تعلیم اور مینجمنٹ پر 13کتب تحریر کیں ہیں اور اس کے علاوہ مختلف قومی اور بین الاقوامی رسالوں میں تحقیقی مضامین بھی لکھے ہیں۔

ریٹائرمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -