صوبائی بجٹ میں بھی ایک روپے کا ریلیف نہیں دیاگیا،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر اشرف بھٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے صوبائی بجٹ میں بھی وفاقی بجٹ کی طرح عوام کو ایک روپے کا ریلیف نہیں دیا ہے اس جماعت نے اپنے ان دو سالوں میں اب تک ایک ہزار گناہ مہنگائی میں اضافہ کیا ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک روپے کا بھی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے مشکل ترین حالات میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد تک اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی عوام دشمن حکومت سے نجات میں ہی عوام کی بہتری ہے عوام کو اپنے حق کی خاطر بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔
اسی میں عوام کی اپنی بہتری ہے وگرنہ شدید گرمی میں حکومت عوام کا مزید کچومر بھی نکال کررکھ دے گی۔