پنجاب حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے،چودھری منظور

پنجاب حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے،چودھری منظور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور احمد نے قصور میں کرونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کے ڈاکٹرزاور پیرا میڈکس کی بڑی تعداد کرونا کا شکار ہوگئی ہسپتال کا لیبارٹری سٹاف اور ان کا خاندان بھی بڑے پیمانے پر کرونا کا شکار ہو چکا ہے۔پتھالوجی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر عدیل اور انکے رفقا کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔انستھیزیا شعبہ کے کے سربراہ ڈاکٹر عبد لماجد اور انکے ساتھیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے گائنی وارڈ کی ڈاکٹر عقیلہ اور انکی 10ساتھی بھی کرونا کا شکار ہو چکی ہیں گائنی سمیت دونوں آپریشن تھیٹر بند کر دئیے گئے ہیں ہسپتال آنے والے 10 میں سے دو تین لوگ کرونا کا شکار ہیں ہسپتال کا پورا عملہ خوف میں مبتلا ہے اور حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے۔ قصور شہر کا سب سے بڑا نجی ہسپتال کا عملہ بھی کرونا کا شکار ہو چکا ہے۔میں قصور کے شہریوں کو درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ اگر حکمران سنجیدہ نہی لے رہے تو آپ ہی سنجیدہ ہو جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -