بجٹ میں ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، شیخ عبدالمتین

بجٹ میں ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، شیخ عبدالمتین

  

لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ بجٹ میں ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے،تین مہینے کے مسلسل لاک ڈاؤن سے ٹرانسپورٹرز کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے،حکومت کو چاہئے تھا کہ نئی گاڑیوں پر عائد ستر سے اسی ہزار روپے انکم ٹیکس کا ریلیف دیتی،ٹوکن ٹیکس،ٹول ٹیکس سمیت ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بھی انڈسٹری کا درجہ دنیا چاہئے۔ ٹرانسپورٹرز سب سے زیادہ محنت کرتے ہیں اور ملک میں ترقی اور خوشحالی میں اپنا بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

مال برداری کا کام آسان نہیں ہوتا ہے لیکن حکومت وقت سے امید تھی کہ ہم پر لاگو بہت سے ٹیکسز کو کم کر دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا ہے جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے وابستہ ہر شخص پریشانی کی کیفیت میں مبتلاء ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -