نجی ہسپتالوں میں اووربلنگ اور جرم ثابت ہونے پر کارروائی ہو گی: گورنرسند ھ

      نجی ہسپتالوں میں اووربلنگ اور جرم ثابت ہونے پر کارروائی ہو گی: گورنرسند ...

  

کراچی(این این آئی)وزیراعظم کی ہدایت پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ٹائیگر فورس کی جانب سے کراچی کے علاقہ زینب مارکیٹ میں عوام اور دکانداروں میں ماسک تقسیم کرنے کی مہم میں شرکت کی۔اس موقع رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، سعید آفریدی اوراشرف قریشی سمیت دیگر حکام بھی موجو دتھے۔ گورنرسندھ نے ٹائیگر فورس کے کارکنان کو شاباشی بھی دی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل پانے والی ٹائیگر فورس اس مشکل گھڑی میں زبر دست کام کررہی ہے،ٹائیگر فورس ہر ایک کو آگاہ کریں کہ سرجیکل ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے اقدامات میں ٹائیگر فورس کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانا ہوگاکورونا وائرس کیخلاف پوری قوم کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگی کیونکہ سماجی فاصلہ، سرجیکل ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر سے کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا کورونا وائرس کیخلاف وزیراعظم فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں اور اپنے ویژن کے مطابق وزیراعظم کورونا سے بچاؤ کیلئے پورے ملک میں یکساں پالیسی پر گامزن ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ٹائیگر فورس نے خریداروں اور دکانداروں کو مفت ماسک کی فراہمی کے ذریعہ صوبہ میں اپنی خدمات کی انجام دہی کا سلسلہ شروع کردیا ہے انہیں اگلے مرحلہ میں یوٹیلیٹی سٹورز اور پھر احساس سینٹرز پر بھی تعینات کیا جائے گا۔

گورنرسندھ

مزید :

صفحہ آخر -