کورونا کی روک تھام انٹرنیشنل پروازوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

  کورونا کی روک تھام انٹرنیشنل پروازوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

  

لاہور(این این آئی) سول ایوی اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کیلئے نظر ثانی شدہ قوائد و ضوابط جاری کردئیے۔نظر ثانی شدہ قوائد 20 جون تک نافذ العمل رہیں گے۔ قوائد و ضوابط کے تحت بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے ہوم قرنطینہ کی شق برقرار جن مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو انکے لیے لازمی سرکاری یا ہوٹل قرنطینہ کی شرط نہیں ہوگی۔منفی رپورٹ کی صورت میں مسافر اپنے گھر میں ہی چودہ قرنطینہ رہ سکیں گے اگر مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہوا اور علامات بھی زیادہ شدید ہوں تو لازمی سرکاری یا ہوٹل قرنطینہ میں جانا ہوگا۔اگر ٹیسٹ مثبت مگر مسافر کی حالت خراب نہیں ایسے مسافرکو ہوم قرنطینہ کی اجازت دی جاسکتی ہے مثبت کورونا ٹیسٹ کی صورت مسافر پر ایک سے دوسرے صوبے جانے کی پابندی ہوگی۔قوائد ضوابط کا سی اے اے کے ڈائریکٹر ائر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا قوائد و ضوابط کا اطلاق تمام کمرشل اور نجی و پرائیویٹ طیاروں کی پروازوں پر لاگو ہوں گے۔ ائیرپورٹس پر عملے اور مسافروں کی خود کار تھرمل سکینرز سے سکینگ لازمی ہوگی۔علاوہ ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی ایئرلائن کی 7خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈ نگ کی اجازت دیدی۔خصوصی پروازیں کراچی،اسلام آباد، لاہور،پشاورپاکستانیوں کولیکرپہنچیں گی۔سی اے اے نے سعودی ائیر لائن کی درخواست پر اجازت دی سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ عرفان صابرنے باضابطہ اجازت نامہ جاری کردیا۔سعودی ائر کی خصوصی پروازیں 16جون سے 20جون تک پروازیں آپریٹ کر ینگی۔مجموعی طو ر پر17سو سے زائد پاکستانی مسافر وطن پہنچے گے،16 جون کوریاض سے 250سے زائدپاکستانیوں کو لیکر پروازاسلام آباد پہنچے گی۔دوسری پرواز 16جون کو جدہ سے 250 سے زائد مسافر لاہور رپہنچیں گے۔تیسری پرواز 17جون کوجدہ سے 240 سیزائدپاکستانی اسلام آبادپہنچیں گے چوتھی پرواز 17جون کوریاض سے ڈاھائی سو مسافرکراچی پہنچیں گے۔پانچویں پرواز 18 جون کو جدہ سے ڈاھائی سو مسافروں کو لیکر پشاور پہنچے گی۔چھٹی پرواز 20 جون کو ریاض سے 240 مسافروں کو لیکر پشاور پہنچے گی۔ساتویں پرواز 20 جون کو جدہ سے 250 مسافروں لیکر اسلام آباد پہنچے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطا بق سعودی ائیر کے عملے کو ائیرپورٹ پر جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی طیارے واپسی پر کارگو یا خالی روانہ ہو نگے۔

قوائد و ضوابط

مزید :

صفحہ آخر -