برطانیہ میں امریکا کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

برطانیہ میں امریکا کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران یارکشائر کے ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر سفوک میں امریکی فضائیہ کے بیس سے اڑان بھرنے والے ایف-15 لڑاکا طیارے ”سی ایگل “ کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا تھا۔ معمول کی تربیتی پرواز پر مامور طیارے میں ایک پائلٹ موجود تھا جس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔امریکی فضائیہ کے حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ طیارہ یارکشائر کے مشرقی ساحل سے 74 ناٹیکل میل دور گر کر تباہ ہوا، ریسکیو ادارے اس علاقے میں طیارے کے ملبے کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں جس کے لیے برطانوی حکام کی مدد بھی شامل ہے۔

تباہ

مزید :

صفحہ آخر -