لوگوں کو خط غربت سے نکالنے کیلئے 5ارب36کروڑروپے مختص

      لوگوں کو خط غربت سے نکالنے کیلئے 5ارب36کروڑروپے مختص

  

لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک،این این آئی)پنجا ب کے آئندہ مالی سال 2020-21کے بجٹ میں پنجاب کے 10اضلاع میں ساؤتھ پنجاب پاورٹی ایلیویشن پروگرام (ایس پی پی اے پی)کے تحت غربت میں کمی لانے اور روزگار کی فراہمی کے لئے 2ارب روپے سے زائد مالیت کے مختلف منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ ان اضلاع میں بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، راجن پور لیہ، بھکر، خوشاب اور ضلع میانوالی شامل ہیں۔غریب خواتین کی معاشی خود مختاری کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب کے نواضلاع وہاڑی، چنیوٹ، سرگودھا، پاکپتن،خانیوال،اوکاڑہ، ملتان،شیخوپور اور راولپنڈی میں ویمن انکم جنریشن اینڈ سیلف ریلائنس (ڈبلیو آئی این جی ایس)پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے جس کیلئے ایک ارب 15کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت لوگوں کو خط غربت کی لکیر سے نکالنے کیلئے 5ارب36کروڑروپے کی خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔

خط غربت

مزید :

صفحہ اول -