پبلک پرئیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 165ارب کے میگا پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے

پبلک پرئیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 165ارب کے میگا پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے

  

لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک،این این آئی) پنجاب حکومت نے انو ویٹو فنانسنگ کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق اس مقصد کے لئے پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور آئندہ مالی سال میں اس اتھارٹی کے تحت165ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان میں لاہور رنگ روڈ ایس ایل فور، ملتان وہاڑی سڑک کو دوریہ کرنے کا منصوبہ، نالہ لئی ایکسپریس وے کی تعمیر، واتر میٹرز کی فراہمی اور راوپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے منصوبے شامل ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کی انتہائی اہمیت کے پیش نظر اس شعبہ کو آئندہ پانچ سال کے لئے سیلز ٹیکس آن سروسز سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ

مزید :

صفحہ اول -