ناصر رحمت کی زیر صدارت ایپکا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا ہنگامی اجلاس
لاہور(پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی لاہور کا ہنگامی اجلاس صدر ناصر رحمت کی زیر صدارت ہوا جس میں بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنرز کی پنشن میں اضافہ نہ کرنے اور سرکاری ملازمین کو نظرانداز کئے جانے پر اظہار افسوس کیاگیا صدر ناصر رحمت نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنرز کی پنشن نہ بڑھانے سے سفید پوش طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہوگا کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء خوردونوش میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے جنرل سیکرٹری طارق محمود نیازی نے کہا کہ ارکان اسمبلیوں اور بیوروکریٹس کے علاوہ کئی محکموں میں تنخواہیں کئی گنابڑھائی گئی ہیں لیکن عام طبقے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی جاتی ہے سینئر نائب صدر محمد شاہد نے کہا کہ فوری طور پر ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن میں اضافہ کیاجائے بصورت دیگر ایپکا کے پلیٹ فارم پر بھرپور احتجاج کیاجائے گا۔