عوام دوست بجٹ پر اپوزیشن کا شور شرابا ڈوبتی ناؤ کو بچانے کی کوشش، صوبائی وزرا ء

  عوام دوست بجٹ پر اپوزیشن کا شور شرابا ڈوبتی ناؤ کو بچانے کی کوشش، صوبائی ...

  

لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک،این این آئی)صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال، وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر مواصلات،وزیر توانائی ڈاکٹر ا ختر ملک،وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی،وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ، وزیر جنگلات سبطین خان اور وزیر اشتمال صمصام بخاری نے پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کوعوام دوست اور تمام شعبوں کیلئے ریلیف کا حامل بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن شور شرابا کر کے اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتی،اپوزیشن بتائے کن کے اشاروں پر ہلڑ بازی کی گئی،اپوزیشن کو دکھ ہے کہ شوبازیوں کا دور کیوں ختم ہو گیا؟، عوام کے ذہنوں سے ابھی تک گو نواز گو کے نعرے محو نہیں ہوئے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اپنے بیانات میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایشوز کی سیاست کی بجائے منفی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ترقی اور خوشحالی پر مبنی پنجاب کا بجٹ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو سکتا۔نئے بجٹ میں ٹیکسوں کا کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا بلکہ معاشی مشکلات کے باوجود 56ارب روپے سے زائد کا ٹیکس ریلیف پیکج دیا گیا ہے۔ کئی شعبوں کے لئے ٹیکسز کی شرح میں کمی کی گئی ہے جس سے صوبائی معیشت کو ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ نیا بجٹ پنجاب کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی و خوشحالی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ حکومت نے کورونا وباء اور ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے بھی اربوں روپے کا پیکج مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ اپوزیشن بے بنیاد واویلا کر کے اپنی ڈوبتی ہوئی سیاسی ناؤ کو نہیں بچا سکتی۔

صوبائی وزراء

مزید :

صفحہ اول -