رفیق احمد باجوہ کی برسی کے موقع پر مساجد میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

رفیق احمد باجوہ کی برسی کے موقع پر مساجد میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام داعی تحریک نظام مصطفٰے رفیق احمد باجواہ کی 16 ویں برسی کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں کی مساجد میں ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اس موقع پر علامہ قاری غلام یاسین قادری نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ رفیق احمد باجو ہ نے زندگی بھر انسانیت کی خدمت کی اور ملک کے پسے عوام کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا۔

انہوں نے تحریک نظام مصطفٰے کے ذریعے قوم کو ان کا اصل راستہ بتایا اور زندگی بھر نظام مصطفٰے کے نفاذ کی جہد وجہد میں گزاری۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -