چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کاڈسپنسری کا افتتاح

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کاڈسپنسری کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے سٹاف کالونی راوی روڈ میں ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس،چیف انجیئنر کرنل (ر) غفور ارشد،و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین بورڈ کو ڈسپینسری سمیت سٹاف کالونی میں 30سال بعد ہونیوالے دیگر ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی سٹاف کالونی کی تزئین و آرائش کے کام تیزی سے جاری ہیں جبکہ ڈسپنسرکے کام کی مدت 2ماہ تھی کو ایک ماہ میں مکمل کر کے اسکا افتتاح کیا گیا۔
چیئرمین بورڈ ڈنے ڈسپنسری سمیت دیگرترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکے کاموں کی تعریف کی