حمزہ شہبا زشر یف نے پنجاب کابجٹ مسترد کردیا

      حمزہ شہبا زشر یف نے پنجاب کابجٹ مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف نے پنجاب کے بجٹ2020/21کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی 14فیصد سے بڑ ھ چکی ہے اسکے باوجود سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر نا ظلم ہے‘حکمرانوں نے ابھی بہت سے منی بجٹ بھی لانے ہیں جن کے ذریعے یہ نااہل حکمران غر یب عوام کا خون چوسیں گے‘ٹڈی دل سے کسانوں کی فصلوں کو 40فیصد سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے مگرحکمرانوں نے اس معاملے میں کسانوں کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا۔ سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران حمزہ شہبا زشر یف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ناکامی اور نااہلی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں اگر یہ حکمران تافتان بارڈ پر اگر حکمران کورونا کے مر یضوں کیلئے اقدامات کر نے میں کامیاب ہوجاتے تو آج پاکستان میں ایسے ہزاروں لوگ کورونا کا شکار نہ ہو رہے ہوتے مگراسکے بعد بھی حکمران کورونا کو فلو قرار دیتے رہے اور اب خود حکمران یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں 10سے12لاکھ لوگ جولائی تک کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں کورونا کی پیک کب آنی ہے یہ بھی حکمرانوں کو پتہ نہیں ملک میں حالات یہ ہیں لوگوں کو پٹر ول نہیں مل رہا چینی اور آٹے کی قیمت بھی آسمانوں تک پہنچ چکی ہے میں حالات میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بھی بہت فکر مند ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم پر رحم کر ے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -