کرونا وباء‘حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی ہے، ذکراللہ مجاہد

کرونا وباء‘حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی ہے، ذکراللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال میں حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی ہے عوام میں قومی میڈیا اور اخبارات کے ذریعے کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر کی مہم بھرپور اور موثر انداز میں چلانے کیلئے حکومت اپنا مثبت کردار ادا کرے۔۔ ان خیالات کا اظہار ا ملک سمیت شہر لاہور میں بڑھتی ہوئی کورونا وبا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔

حکومت شش پنج سے باہر نکل کر کورونا وبا کوکنٹرول کرنے کیلئے واضع اور دوٹوک پالیسی پر عمل کرے اور اس موقع پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی بجائے تمام اداروں اور سیاسی پارٹیوں کو اکٹھا کرکے یکسوئی کے ساتھ لائحہ عمل اختیار کرے

امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا سے متعلقہ علاج معالجہ کی ادویات کی فراہمی کو سرکاری ہسپتالوں اور مارکیٹوں میں یقینی بنائے تاکہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ میں آسانیاں پیدا ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -