بجٹ عوام دوست اور عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی پر مبنی ہے، عادل حفیظ
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عادل حفیظ نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ عوام دوست اور عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی پر مبنی ہے۔ عمران خان اور اُن کی معاشی ٹیم نے نہایت جانفشانی سے ملک وقوم کے وسیع ترین مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے ہیں جن کے دورس نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی تار یخ کاپہلا بجٹ ہے جس میں نئے ٹیکس نہ لگا کر ملکی تار یخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا گیا، و فا قی بجٹ پر اپوز یشن کو سیا ست چکمانے کی بجائے اس کاخیر مقدم کر نا چاہیے۔
پنجاب میں پیش ہو نے والا بجٹ بھی تاریخی ہو گا ان شا اللہ پنجاب کے بجٹ میں بے رو ز گاری کے خا تمے اورغر یب عوام کی فلاح و بہبو د کو مقدم رکھا جائے گا۔