بجٹ میں معاشی بحالی کا کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا گیا، خواجہ اظہرگلشن

بجٹ میں معاشی بحالی کا کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا گیا، خواجہ اظہرگلشن

  

لاہور (سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن نے کہا ہے کہ بجٹ گروتھ بیسڈ نہیں ہے معاشی بحالی کا کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا گیا ہے۔بزنس کمیونٹی توقع کر رہی تھی کہ کرونا سے بعد کی صورتحال میں صنعت وتجارت کو ریلیف دیا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا اس بجٹ سے بزنس کمیونٹی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے بجٹ میں غیر یقینی اور بہت زیادہ ٹارگٹ رکھے گئے ہیں حکومت نے صنعتوں کو کوئی خاص ریلیف نہیں دیا، بجلی گیس کی قیمتوں میں نہ کمی کی اور نہ ہی سیلز ٹیکس اور شرح سود کو کم کیا۔ریلیف اور ٹیکس فری بجٹ کے نام پر لاک ڈاون سے پریشان تاجر برادری کو عملا کوئی ریلیف پیکج نہیں دیا گیا۔بزنس کمیونٹی کو اس وقت ریلیف کی ضرورت ہے تاکہ وہ معاشی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -