پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار میڈیا سٹریٹجک کمیٹی سے فارغ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کو میڈیا سٹریٹجک کمیٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اس کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ عظمیٰ کاردار کی آڈیو لیک سکینڈل کے بعد پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے فوری نوٹس لیا اور معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے علم میں لانے کے بعد ان کی اجازت سے عظمیٰ کاردار کو حکومت پنجاب کے ترجمانوں پر مشتمل میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کی رکنیت سے فارغ کر دیا گیا۔خیال رہے کہ عظمیٰ کاردار کی دو روز سے آڈیو لیک ہوئی تھی، اس آڈیو میں عظمیٰ کاردار نے وزیر اطلاعات سمیت مختلف رہنماؤں کے بارے میں گفتگو کی تھی۔
عظمیٰ کاردار