لاہورمیں 24گھنٹے کے دوران کوروناسے 50 افراد جاں بحق،تعداد380ہو گئی

        لاہورمیں 24گھنٹے کے دوران کوروناسے 50 افراد جاں بحق،تعداد380ہو گئی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور میں کورونا وائرس مزید خطرناک ہو گیا۔ 932 نئے کیس سامنے آنے کے بعد کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 27 ہزار 361 ہو گئی۔ پنجاب میں 1537 نئے مریض، تعداد 54 ہزار 138 تک جا پہنچی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق شہر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ گزشتہ 24 گھنٹے میں وائرس سے مزید 50 افراد جاں بحق مجموعی تعداد 380 ہو گئی۔ عوام سے گزارش ہے حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوری 1033 پر رابطہ کریں۔

کورونا ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -