کورونا مریضوں کیلئے نایاب انجیکشن ”ریمڈ یسیور“ مقامی سطح پر بنانے کی منظوری

کورونا مریضوں کیلئے نایاب انجیکشن ”ریمڈ یسیور“ مقامی سطح پر بنانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جاوید اقبال)حکومت نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے نایاب انجکشن ریمڈیور(Remdesivir) بنانے کیلئے پاکستان کی 16بڑی فارماسوٹیکل کمپنیوں کواجازت دے دی، انجکشن کی قیمت گیارہ ہزارروپے مقرر کردی گئی۔ذرائع کے مطابق انجکشن کی قیمت مقرر کرنے کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پراسنگ ونگ کاخصوصی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے ڈائریکٹر امان اللہ نے کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری ہیلتھ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں انجکشن بنانے اور قیمت سمیت دیگر سفارشات مرتب کرکے کیس فائنل منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا۔ذرائع کے مطابق انجکشن بنانے کی اجازت حاصل کرنے والی کمپنیوں میں سرل فارماسوٹیکل، افیروز سنز، بائیو لیب، بوش، نبی قا سم، او بی ایس،بی ایف باؤسائنسز سمیت 16 پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کمپنیاں مقامی سطح پر انجکشن تیار کرنے کیساتھ ساتھ درآمد بھی کرسکیں گی۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ انجکشن اینٹی وائرل کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور کورونا کے علاج میں مفید ثابت ہو رہا ہے جب کسی مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت آجاتا ہے تو اس کو فوری طور پر لگایا جاتا ہے جس سے مریض کے جسم سے کورونا کا وائرل لوڈ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے اور کسی حد تک مریض کی زندگی محفوظ ہو جاتی ہے، اس سلسلے میں ڈریپ کے سی ای او کا کہنا ہے کہ پاکستانی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ فوری طور پر انجکشن بنانے کا کام شروع کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ بعد قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا عالمی منڈی میں خام مال کی قیمتیں کم ہونے پر انجکشن کی قیمت بھی کم کر دی جائے گی۔
منظوری

مزید :

صفحہ اول -