وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم انگلینڈ بھیجنے کی اجازت دیدی

  وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم انگلینڈ بھیجنے کی اجازت دیدی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو انگلینڈ بھیجنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے گراؤنڈ آباد ہونے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزیر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ سے متعلق بریفنگ دی جبکہ کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی نے کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات، ڈومیسٹک، انٹرنیشنل کرکٹ سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان نے واضح انداز میں کہا کہ کرکٹ بورڈ کے معاملات شفاف طریقے سے چلائے جائیں، کورونا کے دنوں میں کسی کو بھی پی سی بی میں ملازمت سے فارغ نہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دروہ انگلینڈ ایس او پیز کے تحت کیا جائیگا۔ کھیلوں کے گراؤنڈ آباد ہونے چاہئیں۔

قومی ٹیم

مزید :

صفحہ اول -