پاکستان میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی، فواد چوہدری کا اعلان

    پاکستان میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی، فواد چوہدری کا اعلان

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ 31جولائی2020 بروز جمعہ ہو گی۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق عید الضحیٰ 31جولائی 2020 بروز جمعہ ہو گی، 21 جولائی کو ذو الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضع طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ چاند کی لوکیشن کیلئے آپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 21 جولائی کو ذوالحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دور بین سے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا جبکہ چاند کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کلینڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔

فواد چوہدری اعلان

مزید :

صفحہ اول -