پنجاب میں زیادہ آبادی والے علاقوں کو مکمل سیل کریں گے،ظفر مرزا

  پنجاب میں زیادہ آبادی والے علاقوں کو مکمل سیل کریں گے،ظفر مرزا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اسد عمر نے درست اعدادرو شمار بتائے ہیں، عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے،چاہتے ہیں لوگوں کو پتا چلے کے آنے والے دنوں میں کن حالات کا سامنا کرنا پڑیگا،آنے والے دنوں میں کسی شہر کے کورونا مریضوں کو اپنے شہر کے ہسپتال میں بستر نہ ملے تو ضرورت پڑنے پر دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑے گا۔ ایک انٹرویومیں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اسد عمر نے جو اعداد و شمار پیش کیے ہیں یہ وہ نتیجہ ہے جو ہم ہر ہفتے باقاعدگی کے ساتھ مشترکہ تحقیق کرتے ہیں، ہم نے سوچا کہ اسے عوام کے سامنے لایا جائے کیونکہ ہم کچھ چھپانا نہیں چاہتے تاکہ لوگوں کو پتا چلے کے آنے والے دنوں میں کن حالات کا سامنا کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو بہت زیادہ آبادی والے علاقے ہیں انہیں مکمل لاک ڈاؤن کریں گے۔ جون کے آخر تک آکسجینڈ بیڈز کی سہولت فراہم کریں گے اور جولائی میں اس سے زیادہ ہی بنائیں گے۔

زیادہ آبادی

مزید :

صفحہ اول -