چین کی شہبازشریف کو کورونا کے علاج کی ایک بار پھر پیشکش

  چین کی شہبازشریف کو کورونا کے علاج کی ایک بار پھر پیشکش

  

لاہور(جنرل رپورٹر) عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو معاونت اور علاج کی ایک بار پھر پیشکش کر دی گئی، عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے شہباز شریف کو خط لکھ کر علاج کی پیشکش کی۔عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے شہباز شریف کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ کورونا سے آپ کے متاثر ہونے کی اطلاع پر بے حد دکھ ہے، آپ سے دلی ہمدردی ہے۔ آپ کو ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوں۔ سدابہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرز کے طورپر کورونا کیخلاف چین کی حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ کورونا وائرس پر قابو پانے تک چین پاکستان کی ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سی پیک کی تعمیر کیلئے آپ کی غیرمعمولی کارکردگی ہمیں بہت اچھی طرح سے اب بھی یاد ہے، دینگ بِن نے خط میں کہاکہ اورنج لائن، کوئلے سے بجلی پیدا کرنیوالا ساہیوال کا منصوبہ آپ کی غیرمعمولی کاوش کا مظہر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے طورپر آپ نے چین پاکستان کی دوستی بڑھانے میں کردار ادا کیا۔ مستقبل قریب میں آپ سے تعاون کیلئے چشم براہ ہوں۔

شہبازشریف/علاج

مزید :

صفحہ اول -