اشرف غنی قطر میں بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کیلئے تیار

  اشرف غنی قطر میں بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کیلئے تیار

  

دوحہ/کابل(آئی این پی)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کے لیے قطری نمائندے کے ساتھ اتفاق کرلیا۔افغان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'افغان حکومت نے دوحہ میں صرف پہلی ملاقات کے لیے اتفاق کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'تاحال براہ راست مذاکرات کے لیے مقام کا تعین نہیں ہوا ہے۔طلوع نیوز نے الجزیرہ عربی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ صدر اشرف غنی اور قطر کے وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی برائے انسداد دہشت گردی مصالحت کار مطلق بن ماجد القحطانی نے دوحہ میں بین الافغان مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

اشرف غنی

مزید :

صفحہ اول -