بینظیر بھٹو پر الزامات، سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

  بینظیر بھٹو پر الزامات، سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

  

اسلام آباد (مانیٹڑنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر مبینہ الزام تراشی کرنے والی امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی کیخلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر 13 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سینتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم دینے سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی درخواست مسترد کر دی۔پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی نے شہید بینظیر بھٹو پر الزامات عائد کرنے پر امریکی خاتون کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔دوسری جانب سینتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر کرائی گئی، عدالت نے شہری ندیم مغل کی درخواست پر اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔ فاضل جج جہانگیر اعوان نے ریمارکس دیئے کہ دوسرے مقدمے میں ایف آئی اے کا جواب آجائے پھر دیکھ لیتے ہیں۔

سنتھیا رچی

مزید :

صفحہ اول -