کورونا کے باعث ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی قبل ازوقت تعطیلات کا اعلان

کورونا کے باعث ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی قبل ازوقت تعطیلات کا اعلان

  

لاہور (نامہ نگار)ماتحت عدالتوں میں 22 جون سے 15 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کردی گئیں،کوونا وائرس کے خدشات کے باعث موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کی گئی ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق سول ججوں کی 22 جون سے 3 اگست تک جبکہ ایڈیشنل سیشن ججوں کی 22 جون سے 15 اگست تک تعطیلات رہیں گی،مراسلہ میں کہاگیاہے کہ موسم گرما کی تعطیلات میں ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعت ڈیوٹی جج صاحبان کریں گے،ماتحت عدالتوں کے سیشن ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کریں گے۔

مزید :

علاقائی -